فیضان سلیم انویسٹمنٹ ایڈوائزری اور پورٹفولیوز مینجمنٹ کی 16سالہ کامیابیوں کے ساتھ ایک انتہائی تجربہ کار پوورٹفولیومینیجر ہیں۔ آپ روایتی اور اسلامک فکسڈ انکم و منی مارکیٹس دونوں کے بارے میں مکمل آگاہی اور انہیں چلانے کے بارے میں بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان دنوں آپ شریعہ کمپلائنٹ انکم پورٹ فولیوز کے سر براہ ہونے کے ساتھ انویسٹمنٹ کمیٹی کے بھی ایک انتہائی اہم رُکن ہیں۔ اس حیثیت میں آپ کمپنی کے فکسڈ انکم پورٹ فولیوزکی نگرانی کرتے ہیں جو مختلف کیٹیگریز میں کمپنی کے مجموعی اثاثوں کا تقریباً 92فیصد ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑے فکسڈ انکم پورٹفولیومینیجر کی حیثیت میں آپ نے 500 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ Assets under Management (AUMs) کا انتظام سنبھالاہُوا ہے جوکہ اُنہیں ملک کے واحد بلین ڈالر فنڈ مینیجر ہونے کا اعزاز بھی دیتا ہے۔
جناب فیضان سلیم کاروباری حِکمت عملی بنانے، پروڈکٹ بنانے، کاروبار میں تو سیع /وسعت، پورٹفولیو بنانے اور مختلف مالی مارکیٹس و فکسڈ انکم سیکیورٹیز کے کاموں میں عملی طور پر شامل ہوتے ہیں۔ 2019میں المیزان انویسٹمنٹس میں آنے سے قبل آپ HBLایسَٹ مینجمنٹ اور ABLایسَٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ جیسے اداروں میں فکسڈ انکم ڈیپارٹمنٹ کے سر براہ بھی رہ چکے ہیں۔ آپ ٗUBLفنڈ مینیجر اور اکھائی کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ جیسے اداروں میں سر مایہ کاری ٹیموں کے اہم رُکن کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چُکے ہیں۔