محترمہ ثناء میسیا، ال میزان انوسٹمنٹس میں (انسانی وسائل) ہیومن ریسورسز کی سربراہ ہیں۔ آپ ایک تجربہ کار، نتائج پر نظر رکھنے والی پروفیشنل ہیں جنہیں 15 سال کا عالمی، APAC علاقائی اور ملکی اداروں میں کام کا تجربہ حاصل ہے جہاں وہ انسانی وسائل اور تنظیم سازی کی مجموعی حکمت عملی نافذ کرنے اور اسے چلانے کی ذمہ دار تھیں۔ اپنے پورے کیریئر کے دوران اسٹریٹجی، ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن، ٹیلنٹ ایکویزیشن اینڈ مینجمنٹ، ٹوٹل ریوارڈز اینڈ پرفارمنس مینجمنٹ، آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ، ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایمپلائی ریلیشنز اینڈ انگیجمنٹ، ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن، سی ایس آر اینڈ کمپلائنس مینجمنٹ کے شعبوں میں بہترین معمولات تیار کرنے اور انہیں کام میں لانے کی اہم ترین ایچ آر اور کارپوریٹ مینجمنٹ مہارتیں حاصل کی ہیں۔
ثناء کے کیریئر کا بیشتر حصہ جاپان کے سب سے بڑے کانگلومریٹ، مٹسوبیشی کارپوریشن میں ایچ آر، سی ایس آر اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سربراہ کی حیثیت میں گزرا ہے۔ ثناء نے اسمولان پاکستان فیلڈ سروسز، فیروز 1888 اور اوسس انسائیٹس کی ریسرچ اور ہیومن ریسورسز میں بھی کام کیا ہے۔
نفسیات اور انسانی کردار کے مضمون میں گولڈ میڈلسٹ ثناء نے اپنی ماسٹرز کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی ایک مصدقہ پروفیشنل اور LUMS سے فارغ التحصیل پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل (PMP) بھی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے INSEAD، آتینیو دی منیلا یونیورسٹی میں انٹرنیشنل لیڈرشپ پروگراموں اور امریکا، ٹوکیو، سنگاپور، دبئی، انڈیا، ویت نام میں مینجمنٹ اور ایچ آر پروگراموں میں شرکت کی ہے۔
آپ نے OICCI کی ڈائیورسٹی اینڈ سی ایس آر کمیٹی میں 2013 سے 2020 تک بہ حیثیت رکن سب کمیٹی بھی خدمات انجام دی ہیں۔ یہ وہ ٹاسک فورس ہے جس نے آرگنائزیشنوں کو ڈائیورسٹی روڈ میپ اور وائٹ پیپر مہیا کئے ہیں۔ ثناء انڈر گریجویٹ طلباء و طالبات کو کارپوریٹ مہارتوں کی تعلیم کے لئے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ایک سرگرم کاؤنسلر بھی ہیں۔