سیّد اویس واسطی المیزان کے چیف انٹرنل آڈیٹر ہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) کے فیلو ممبر ہیں۔ جناب واسطی نے کئی ایگزیکٹیو ٹریننگ پروگرامز بشمول کمپریہنسیو مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس) میں بھی شریک رہے ہیں، وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

جناب واسطی فنانس اور آپریشنز میں 26برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ المیزان میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل وہ جے ایس انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے ساتھ سی ایف او اور کمپنی سیکریٹری کے طور پر منسلک تھے اور اس کے آپریشنز شعبے کی سربراہی بھی انجام دے چکے ہیں۔ وہ جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ میں ایکویٹی آپریشنز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور یو ڈی ایل ڈسٹری بیوٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اکاؤنٹس اینڈ فنانس ڈپارٹمنٹ میں کام کر چکے ہیں۔