جناب عرفان صدیقی میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو افیسر (سی ای او) ہیں۔ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی اور بورڈ کی IFRS 9 نفاذ نگرانی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ 1975 سے 1979 تک کوپرز اینڈ لائبرینڈ، لندن کے ساتھ ارٹیکل شپ کرنے کے بعد، جناب عرفان صدیقی نے انگلینڈ اور ویلز کے انسٹی ٹیوٹ اف چارٹرڈ اکاونٹنٹس سے چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی تعلیم حاصل کی۔ وہ المیزان انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو افیسر، پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے جنرل منیجر، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ کے چیئرمین، کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی میں منیجنگ ڈائریکٹر کے ایڈوائزر، ابوظہبی انویسٹمنٹ کمپنی میں منیجر فنانس اینڈ اپریشن اور ایگزون کیمیکل (پاکستان) لمیٹڈ میں سینئر بزنس اینالسٹ سمیت کئی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
موجودہ عہدے
۔ ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز، اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AAOIFI)، بحرین
۔ منصوبہ بندی کمیشن، حکومت پاکستان کی مشاورتی کمیٹی کے رکن
۔ اسلامی مالیات میں IBA سینٹر آف ایکسی لینس (CEIF)، بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن
۔ اسلامک فنانس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر
۔ پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے آگاہی، تربیت اور استعداد سازی پر حکومت پاکستان کی ذیلی کمیٹی کے رکن
۔ کونسل ممبر، انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (IBP)
۔ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (IBP)کی HR کمیٹی کے چیئرمین
۔ ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن فنانس کی سٹیئرنگ کمیٹی کے رکن
۔ ربا پر وفاقی شریعت عدالت (FSC) کے فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرنے کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن
۔ میڈیا کیمپئن پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین - اسلامی مالیاتی خواندگی کو بہتر بنانا
۔ رکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان، الیکٹرانک ویئر ہاؤ س ریسیپٹ فنانسنگ ایمپلی مینٹیشن ٹاسک فورس (ETF)
۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، کیپیٹل مارکیٹ ایڈوائزری کونسل کے رکن
۔ حج فنڈ کے قیام کے لیے وزارت خزانہ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن
۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے رکن
حالیہ دیگر عہدے اور ذمہ داریاں
۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر
۔ منیجنگ کمیٹی، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن
۔ پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن (2013-2016)