جناب اختر منیر GARP امریکا کے ایک مصدقہ فنانشل رِسک منیجر (FRM) اور کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹ آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ آپ نے بحریہ یونیورسٹی سے ایم بی اے کے ساتھ ساتھ سی ایف اے لیول II اور اے سی سی اے بھی کئے ہیں۔
جناب اختر منیر کو انٹرپرائز رِسک مینجمنٹ، مارکیٹ رِسک اور لیکویڈیٹی رِسک مینجمنٹ میں مجموعی طور سے بارہ (12) سال کا تجربہ حاصل ہے۔ آپ 15 مارچ 2021 کو ال میزان میں شامل ہوئے تھے۔ ال میزان کے ساتھ منسلک ہونے سے قبل انہوں نے HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی (CDC) آف پاکستان، اور سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) لمیٹڈ کے متعلقہ رِسک مینجمنٹ ڈپارٹمنٹس میں خدمات انجام دی تھیں۔ آپ مارچ 2011 سے اگست 2018 تک ICMA پاکستان میں بہ حیثیت مہمان استاد پڑھاتے بھی رہے ہیں اور اسٹریٹجک مینجمنٹ اکاؤنٹنگ اور فنانشل اکاؤنٹنگ پڑھاتے ہوئے فیکلٹی رول آف آنر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔