جناب فرقان آر قدوائی دوائی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بانی اور سی ای او ہیں۔ یہ وہ ٹیکنالوجی انٹرپیرینیور ہیں جنھوں نے گزشتہ پانچ برسوں کے اندر پاکستان میں سب سے بڑے ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی تعمیر کی اس سفر سے قبل، جناب قدوائی لندن اور نیو یارک میں آٹھ برس سے زائد کیلئے انویسٹمنٹ بینکر تھے جہاں وہ اپنے گزشتہ کردار میں سی ای ای ایم ای اے فنانسنگ کے ہیڈکے ساتھ ساتھ رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ میں فکسڈ انکم ٹریڈنگ بزنس میں سینئر وائس پریذیڈنٹ تھے۔آر بی ایس میں شمولیت سے قبل، فرقان صاحب میرل لینچ اور لحمان برادرز میں ایک ایسوسی ایٹ کے طور پر اُن کے لندن اور نیویارک دفاتر میں کام کر چکے ہیں۔فرقان صاحب نے بورڈ آف امپیریل کالج آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ میڈیسن، لندن کے ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
اُنھوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز بھی کر رکھا ہے اور امپیریل کالج، لندن سے رِسک مینجمنٹ میں اسپیشلائزیشن (تخصیص)کے ساتھ فنانشل میتھمیٹکس میں ایم ایس سی اور برسٹل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ میں بی ای بھی کیا ہوا ہے۔