محترمہ دانش ہائی کورٹ کی ایڈووکیٹ ہیں اور کارپوریشنوں اور فیملیوں کو کاروبار چلانے میں کارپوریٹ اور کمرشل معاملات، ٹیکس کاری، تیل اور گیس، مسابقت، ثالثی اور مصالحت جیسے وسیع تر معاملات پر قانونی مشاورت فراہم کرتی ہیں۔

محترمہ دانش نے اپنا کیریئر ایک معروف قانونی فرم، فضل غنی ایڈووکیٹس سے شروع کیا اور بعد ازاں آزادانہ طور سے پریکٹس کرنے لگیں۔ ویلانی اینڈ ویلانی میں پارٹنرشپ سے پہلے آپ پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کی جنرل کونسل رہی تھیں۔

محترمہ دانش کو CEDR کی جانب سے مصالحت کار کا تصدیق نامہ بھی ملا ہے۔ آپ انسانی حقوق کے قوانین سے بھی گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور بہت سی غیر نفع بخش تنظیموں کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

تعلیم:

  • یونیورسٹی آف ویلز، ایبرسٹویتھ سے ایل ایل بی ..... 1994
  • بیرسٹر ایٹ لاء ..... 1995