میوچل فنڈز انڈسٹری میں 13برسوں سے زائد کے تجربہ کے ساتھ محمد علی خان صاحب ایک فیلو چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔
خان صاحب المیزان کے ساتھ 2013ء سے وابستہ ہیں اور مستعدو مؤثر آپریشنل پروسیسز کی تیّاری و تشکیل کے ذریعے کسٹمر تجربے کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ کئی آٹومیشن پروجیکٹس، نئے پروڈکٹس کے آغاز اور سروسز کو شروع کروانے میں بھی پیش پیش رہے ہیں جو کہ المیزان انویسٹمنٹس کی جانب سے پیش کی جارہی ہیں۔
المیزان میں شامل ہونے سے پہلے، جناب محمد علی خان سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان (سی ڈی سی) میں ان کے ٹرسٹی اینڈ کسٹوڈیل آپریشنز شعبے میں سیکشن ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔