جناب شاہد عثمان اوجھا المیزان کے چیف فنانشل آفیسرہیں وہ انسٹیٹیوشنز آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی) کے فیلوممبرہیں اور یونیورسٹی آف کراچی سے معاشیات میں ایم اے کر رکھا ہے۔ اُنھیں 14برسوں سے زائد کا فنانس انسٹیٹیوشنز اور نان بینکنگ فنانس کمپنیز میں پوسٹ کوالیفکیشن تجربہ حاصل ہے۔
المیزان میں شمولیت سے قبل، جناب اوجھا چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کے طور پر فیصل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اور داؤد کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔