جناب سیّد خر ّم علی نقوی المیزان کے ہیڈ آف آئی ٹی ہیں۔ وہ زیبیسٹ (ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی)سے ایم بی اے کی ڈگری رکھتے ہیں اور کراچی یونیورسٹی سے شماریات میں ماسٹر ز کر رکھا ہے۔
وہ مالیاتی شعبے میں 19برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں جس میں مینجمنٹ کی مڈل اور سینئر سطحوں پر انفارمیشن سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کی مینجمنٹ بھی شامل ہے۔اُنھیں آئی ٹی اسٹریٹجک مینجمنٹ، پروجیکٹ مینجمنٹ، بزنس ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ اینڈ ایکویزیشن، انفارمیشن سکیورٹی اینڈ آئی ٹی گورننس اور آپریشنل رِسک مینجمنٹ میں تخصیص حاصل ہے۔
نقوی صاحب نے المیزان میں 2006ء میں ہیڈ آف آئی ٹی کے طور پر شمولیت اختیار کی، اس سے قبل اُنھوں نے پی آئی سی آئی سی میں آئی ٹی آڈٹر کے طور پر کام کیا ہے۔وہ میزان بینک لمیٹڈ اور پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی سے بھی وابستہ رہے ہیں۔
اُنھوں نے سی ایف اے، امریکہ کی جانب سے کلیریٹاس انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹ، آئی ٹی آئی ایل وی3فاؤنڈیشن، سرٹیفائیڈ انفارمیشن سسٹم آڈٹر (سی آئی ایس اے) اور مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ سسٹمز انجینئر (ایم سی ایس ای) بھی حاصل کر رکھا ہے۔