سید عمران علی شاہ ایک نہایت کامیاب فنانس ایگزیکٹو ہیں، جو مالیاتی خدمات کے شعبے میں تقریباً دو دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ تزویراتی ذہانت، قائدانہ صلاحیتوں اور مالیاتی مہارت کا ایک منفرد امتزاج رکھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ کاروباری ترقی کو فروغ دینے، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کی قیادت کرنے اور ممتاز مالیاتی اداروں کی اعلیٰ انتظامیہ کو تزویراتی مشاورت فراہم کرنے کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں۔
بطور تجربہ کار ایگزیکٹو، سید عمران علی شاہ نے پیچیدہ منصوبوں کی کامیابی سے قیادت کی ہے اور چیلنجنگ ماحول میں کام کرتے ہوئے مسلسل شاندار نتائج دیے ہیں۔ میزان بینک میں چیف فنانشل آفیسر کے طور پر، وہ اپنے متنوع تجربہ کو مالی حکمت عملی ترتیب دینے، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ میزان بینک میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے عالمی سطح پر معروف مالیاتی اداروں بشمول Goldmen sachs، مورگن اسٹینلے، اور ڈوئچے بینک لندن، برطانیہ میں بتدریج سینئر عہدوں پر فائز رہے۔ ان کے پیشہ ورانہ سفر کا آغازکے پی ایم جی برطانیہ سے ہوا، جہاں انہوں نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے تربیت حاصل کی۔
جناب شاہ کی تعلیمی قابلیت میں لندن بزنس اسکول سے ایگزیکٹو ایم بی اے (امتیازی نمبروں کے ساتھ) اور لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے بیچلر آف سائنس ڈگری شامل ہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اِن انگلینڈ اینڈ ویلز (ICAEW) کے فیلو ہیں اور چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (CFA) کی سند یافتہ قابلیت رکھتے ہیں۔