ہمارے سرمایہ کارہماری کامیابیوں اور ہمارے استحکام میں ایک کلیدی حیثیت کے حامل ہیں۔ ہم اپنے وجود اور کامیابی کیلئے اُن کے شکر گزار ہیں۔ گزشتہ 29 برسوں سے خدمات انجام دیتے ہوئے، ہم نے 380,000 سے زائد سرمایہ کاروں کے بھروسے و اعتماد کی نظم کاری کی ہے جس میں عام افراد اور ادارہ جاتی سرمایہ کار بھی شامل ہیں، جو المیزان کو عوام کی پسند ہونے کے بارے میں ر طب اللّسان ہیں، المیزان ہر زمرے کی خدمت بجا لانے کیلئے مصنوعات کی مختلف اقسام رکھتا ہے چاہے وہ اِس کے پرچون سرمایہ کار ہوں، مالیاتی ادارے، بینکس، اوقاف، کارپوریشنز یا سرکاری ادارے ہوں۔
ہماری
فوقیت
المیزان پاکستان میں اثاثہ کی نظم کاری کرنے والے نمایاں اور تیزی سے ترقّی کرنے والے ادارے میں سے ایک ہے۔ ایسی بے شمار وجوہات موجود ہیں جو ہمیں ہزاروں سرمایہ کاروں کا پسندیدہ انتخاب بناتی ہیں اور ہمیں دیگر سے ممتاز کرتی ہیں۔ آئیں اور المیزان فیملی کا حصّہ بنیں۔