شریعہ
سے ہم آہنگی

ہمیں فخر ہے کہ ہم ہمارے قابلِ قدر صارفین کو شریعہ موافق سرمایہ کاری حل کی فراہمی کی غرض سے طاقت و اختیار کے ساتھ پاکستان میں اثاثہ جات کی نظم کاری کرنے والا واحد ادارہ ہیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے، ہم اعلیٰ معیار کی حامل شریعہ موافق ضمانتوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں کہ جو شریعہ ایڈوائزر یعنی مشیرانِ شریعہ کی جانب سے مرتّب کردہ اصول ہائے رہنما کے مطابق منتخب کی جاتی ہیں!

اتباع و مطابقت شریعت کے طریقہئ کار او رمعیار پر مزید تفصیل کیلئے، ازراہِکرم 

Lets Talk
ٹول فری نمبر 42525 0800
Shariah Advisor

شریعہ ایڈوائزر

ہم ہلال اور ربا (سود) سے پاک سرمایہ کاری کے مواقع کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ تمام سرگرمیوں اور سرمایہ کاریوں کے لئے؛ شریعہ سے متعلق معاملات کے ضمن میں میزان بینک لمیٹڈ کے شریعہ سپروائزری بورڈ سے رہنمائی حاصل کی جاتی ہے۔ شریعہ سپروائزی بورڈ درج ذیل ممتاز علماء اور فضلاء پر مشتمل ہے

  • جسٹس (ریٹائرڈ) مفتی محمد تقی عثمانی
    چیئرمین
  • ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی
    مشیر شریعہ
  • شیخ ایصام محمد اسحاق
    رکن

افعال

مشیر شریعہ کا بنیادی کردار اسلامی شرعی اصولوں کی تعمیل ہے جس میں شامل ہیں:

معلومات کی فراہمی

پورٹ فولیو کی تطہیر

سرمایہ کاری کے انتظام کی مانیٹرنگ

سرمایہ کاری کیلئے انسٹرومنٹس کا انتخاب

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری

ال میزان میں ہم ایک اخلاقی فریم ورک میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں اور بطور ادارہ معاشرے کو اجتماعی فائدے پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ ہماری جدوجہد کا محور ایک ذمہ دار، قابل اعتماد اور قابل بھروسہ سرمایہ کاری شراکت دار کے طور پر اپنی پہچان قائم رکھنا ہے۔

ال میزان اپنی اقدار، اخلاقیات، اپنے لوگوں اور معمولات کے ذریعے ذمہ داری کے کلچر کی ترویج کرتا ہے۔ کاروباری معاملات اعلیٰ اقدار کے ساتھ چلاتے ہیں اورکمپنی کی پالیسیوں اور روز مرہ معمولات، ال میزان کے سرمایہ کاروں، ملازموں ور برادریوں کے مفادات کے مظہر ہیں۔